تازہ ترین

جسٹس ماگرے کا ضلع کورٹ کمپلیکس کا دورہ

انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید مستحکم بنانے پر زور

4 اگست 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//سرینگر ضلع کے ایڈمنسٹریٹو جج جسٹس علی محمد ماگرے نے کل ضلع کورٹ کمپلیکس مومن آباد کا دورہ کیا ۔ انہوں نے عدالت میں التوا میں پڑے مختلف معاملات کی فوری سنوائی کیلئے اقدامات کرنے اور انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا ۔ اس موقعہ پر جسٹس ماگرے نے افسروں پر زور دیا کہ وہ لگن و تندہی کے ساتھ کام کر کے عدلیہ کے نظام میں مزید نکھار لائیں ۔ جسٹس ماگرے نے اڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج سرینگر ، سیکنڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج سرینگر اور چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سرینگر کی عدالتوں کا معائینہ کر کے معاملات کو نمٹانے کے عمل کا جائیزہ لیا ۔ بعد میں جسٹس ماگرے نے سُپرنٹینڈنٹ انجینئر ، ایگزیکٹو انجینئر تعمیراتِ عامہ کے ہمراہ پورے کورٹ کمپلیکس کا معائینہ کیا ۔انہوں نے بار ممبران کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے بار ممبران کے جائیز مطالبات پورا کرنے کا یقین دلایا ۔