تازہ ترین

اندرون ملک تیار کردہ ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے

مسلح افواج کی جدید کاری حکومت کی ترجیح:راج ناتھ سنگھ

4 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یواین آئی
حیدرآباد// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ اندرون ملک تیار کردہ ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مسلح افواج کی جدید کاری حکومت کی ترجیح ہے ۔حیدرآباد میں بھارت ڈائنامک لمٹیڈ کی گولڈن جوبلی تقاریب کے سلسلے میں منعقدہ ایک پروگرا م سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہندوستان سال 2025تک دفاعی برآمدات میں ایک قابل احترام مقام تک پہنچ جائے گا۔انھوں نے بی ڈی ایل سے کہا کہ وہ اس مقام کے حصول میں اہم رول ادا کرے ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت دفاعی ساز و سامان کیلئے پہلے برآمدات پر منحصر تھا لیکن بی ڈی ایل جیسے اداروں کی سخت محنت سے اندرون ملک ساز و سامان کی تیاری میں قابل لحاظ اضافہ ہوا ہے ۔ وزیردفاع نے اس موقع پر اسرائیلی ٹکنالوجی سے تیار کردہ درمیانی فاصلے کے زمین تا فضاء میں مار کرنے والے میزائیل وائس چیف آف ایرمارشل آر کے ایس بھدوریا کے حوالہ کئے ۔ انھو ں نے بی ڈی ایل کی گولڈن جوبلی تقاریب کے موقع پر تلنگانہ پوسٹل سرکل کی جانب سے تیار کئے گئے ایک خصوصی لفافے کی رسم اجراء انجام دی۔ ڈی آر ڈی او کے چیرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے بتایا کہ بی ڈی ایل اور میزائیل کامپلکس بہترین تال میل کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ اس سے قبل بی ڈی ایل کے چیرمین اور مینجنگ ڈائرکٹر کامڈورسدرتھ مشرا نے کہا کہ اندرون ملک تیار کردہ ٹکنالوجی کی مدد سے اموگ میزائیل کی تیاری کی کوششیں جاری ہیں۔ وزیر دفاع نے آندھراپردیش اور تلنگانہ سب ایریا کے شہید فوجیوں کی بیواؤں سے ملاقات کی۔