تازہ ترین

شمالی کشمیر کے سوپور میں معرکہ آرائی کے دوران جنگجو جاں بحق، فوجی زخمی

3 اگست 2019 (28 : 10 AM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر:شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں سنیچر کی صبح جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق جبکہ فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔

یہ معرکہ ضلع بارہمولہ میں سوپور کے وارہ پورہ، ملما پنپورہ میں پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق فورسز نے یہاں جنگجوئوں کے چھپے ہونے کے بارے میں مصدقہ اطلاع کے بعد آپریشن شروع کیا تھا جس کے دوران معرکہ آرائی پیش آئی ۔

خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق فورسز آپریشن کے دوران جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین میں گولیاں چلیں۔

اس آپسی فائرنگ میں ایک جنگجو جاں بحق ہواجبکہ ایک فوجی اہلکار کو چوٹیں آئیں جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فورسز آپریشن جاری تھا۔