تازہ ترین

سالانہ فٹبال ٹورنامنٹ جاری،آل بلال فٹبال کلب کی جیت

2 اگست 2019 (53 : 11 PM)   
(      )

ارشاد احمد
سرینگر//ٹی آر سی میدان میں دو فٹبال میچ کھیلے گئے ۔پہلا میچ آل بلال فٹبال کلب اور ینگ مہاراجہ کے درمیان کھیلا گیا۔دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے دوران آل بلال فٹبال کلب نے ینگ مہاراجہ کو صفر کے مقابلے میں دو گولوںسے شکست دی۔دوسرا میچ سٹیٹ فٹبال اکیڈمی الیون اور لون سٹار کے ایف سی کے درمیان کھیلا گیا۔سٹیٹ فٹبال اکیڈمی الیون کے کھلاڑیوں نے میچ پر غلبہ حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی ۔سٹیٹ فٹبال اکیڈمی الیون نے کئی مرتبہ لون سٹار فٹبال کلب کیخلاف گول کرنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے روایتی انداز میں فٹبال کھیلتے ہوئے شائقین کو میچ سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا۔ دونوں ٹیموں نے زبردست اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ایک گول کرکے میچ کو برابری پر ختم کیا۔