تازہ ترین

ساگر کا پائین شہر کادورہ | سڑکوں کی ناگفتہ بہہ حالت پر اظہارِ برہمی

2 اگست 2019 (53 : 11 PM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر(سابق ایم ایل اے خانیار) نے کل شہر خاص کے درجنوں علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تاریخی خانقاہِ معلی میں بھی حاضری دی اور عرس مبارک کے سلسلے میں زائرین کی سہولیات کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات کا ایک میٹنگ میں جائزہ بھی لیا۔میٹنگ میں عرس مبارک کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔انہوں نے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران لوگوں کے مسائل و مشکلات کی جانکاری حاصل کی۔انہوں نے گورنر انتظامیہ پر زور دیا کہ موسم کے رہتے سڑکوں پر میکڈم بچھایا جائے تاکہ لوگوں کو راحت پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی ناگفتہ بہہ حالت کی وجہ سے ٹرانسپورٹر کئی علاقوں میں گاڑیاں لے جانے سے انکار کررہے ہیں جس سے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ ساگر نے کہا کہ یہاں ہر سال گرمیاں شروع ہونے کے ساتھ ہی تمام سڑکوں اور رابطہ سڑکوں پر میکڈم بچھایا جاتا تھا لیکن سابق پی ڈی پی بھاجپا حکومت اور اب گورنر راج میں اس جانب کوئی بھی توجہ مبذول کی جارہی ہے۔