تازہ ترین

اوڑی میں ہندپاک افواج پھر بھڑ گئیں | حاجی پیر سیکٹر میں گولہ باری کا تبادلہ دوبارہ شروع

3 اگست 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

ظفر اقبال
اوڑی//شمالی کشمیر کے اوڑی میں کنٹرول لائن پر حاجی پیر سیکٹر میں جمعہ کو ایک دن کے وقفے کے بعد دوبارہ ہند پاک افوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا ۔مقامی ذرائع کے مطابق جمعہ کو6 بجکر 10 منٹ پر حاجی پیر سیکٹر میں ہند پاک افوج کے درمیان فائرنگ اور ماٹر شیلنگ کا تبادلہ ہوا جو قریب اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی۔بتایا جاتا ہے کہ دونوں طرف سے  کنٹرول لائن پر واقع ایک دوسرے کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس دوران چند گولے چرنڈہ اور بٹگراں کے جنگلی علاقے میں گرے جس کی وجہ سے کنٹرول لائن پر واقع چرنڈہ، بٹگراں، سلی کوٹ، بلکوٹ، ہتھلنگا، موٹھل، صورہ، تھاجل، تلاواڑی وغیرہ گائوں کے لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں کے اندرسہم کر رہ گئے۔واضح رہے کہ بدھ کو بھی حاجی پیر سیکٹر میں ہند پاک افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا