تازہ ترین

دیور ترال کا فوجی محاصرہ | تلاشی کاروائی کے دوران نوجوان گرفتار

3 اگست 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

سید اعجاز
ترال //دیور ترال کو فوج کو سی آر پی ایف اور ایس اوجی نے جمعہ کے صبح سویرے محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی ۔اس دوران علاقے میں تلاشی کاروائیوں کا سلسلہ دن کے ایک بجے کے قریب جاری رہا ہے جہاں بعد میں علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان توفیق احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکن دیور کو گرفتار کر کے فورسز اپنے ساتھ ہی لے گئے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مذکورہ نوجوان کو کسی جرم کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے ۔