تازہ ترین

صحافی رویش کمار کو ملا 2019 کا ریمن میگسیسے ایوارڈ

3 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نئی دہلی// این ڈی ٹی وی کے سینئر صحافی رویش کمار کو آج‘صحافت کے ذریعے بے نواؤں کی آواز بننے ’اور‘پیشہ کے تئیں پابند عہد اور اعلیٰ معیار کی اخلاقی صحافت’کے لیے معروف رامن میگسیسے ایوارڈکے لیے نامزد کیا گیا۔ رویش کمار ان پانچ شخصیات میں سے ایک ہیں جنھیں2019 میں ایشیا کا ‘نوبل انعام’سمجھے جانے والے رامن میگسیسے انعام کا فاتح اعلان کیاگیا۔توصیف نامے میں کہا گیا ہے کہ مسٹر رویش (44) ہندوستان کے سب سے زیادہ مؤثر ٹی وی صحافیوں میں سے ایک اور این ڈی ٹی وی انڈیا کے سینیئر ایگزیکٹو ایڈیٹر ہیں۔ یہ ایوارڈ فلپائن کے منالی میں نو ستمبر کوایک پروگرام میں دیا جائے گا۔  کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت،جموں وکشمیر اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی،کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدا رمیا، ٹی ایم سی کے رکن ڈیریک اوبرین، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اورکانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مسٹر رویش کو مبارکباد دی ہے ۔  راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا،‘ ہندوستانی صحافت میں غیر معمولی اور بے خوف صحافی رویش کمار کو مبارکباد، میں جانتا ہوں کہ ہندوستان اور اس کے اداروں پر ہونے والے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کے جیسے کئی اور کھڑے ہونے کو تیار ہیں’۔یو این آئی