تازہ ترین

بڈگام میں 'بد نام زمانہ' منشیات فروش ممنوعہ نشیلی اشیاء سمیت گرفتار:پولیس

2 اگست 2019 (55 : 11 AM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

 سرینگر /پولیس نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ بڈگام پولیس نے ''بد نام زمانہ'' منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے چرس برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔

پولیس بیان کے مطابق نصر ا للہ پورہ کے نزدیک پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران عبدالحمید میر عرف حمید بھگوان ولد عبدالغنی میر ساکنہ نصرا للہ پورہ کو روک کر اس کی جامہ تلاشی لی جس دوران اس کے قبضے سے 95گرام چرس برآمد ہوا۔

 پولیس نے موقع پر ہی منشیات فروش کو دھر دبوچ کر اس کے خلاف پولیس اسٹیشن بڈگام میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔