تازہ ترین

سانبورہ ،چند ہارہ اور کھریومیں متعدد نوجوان گرفتار

2 اگست 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

سید اعجا ز
پلوامہ//ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں فورسز نے شبانہ چھاپوں کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر کے انہیں پولیس تھانوں میں بندرکھا ہے ۔پولیس ذرائع نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا مذکورہ نوجوان مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جس کے لئے انہیں پوچھ تاچھ کے لئے گرفتار کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا سانبورہ پانپورہ میں فورسز نے غلام حسن ڈار نامی ایک شہری کے گھر پر چھاپہ مارا اور یہاں سے انکے بیٹا رئوف احمد ڈار کوگرفتارکرلیا۔ادھر اس طرح کی ایک اور کاروائی میں فورسز نے چند ہارہ پانپور علاقے میں شبانہ چھاپے کے دورا ن شوکت احمد شاہ ولد آزاد احمد شاہ ،اشفاق احمد گنائی ولدعبد الرشید گنائی اورزاہد بشیر ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکنان چند ہارہ ،ریاض احمد بٹ ساکن اندروسہ پانپورکو گرفتار کر کے تھانے میں بند رکھا ہے ادھر کھریلو علاقے میں بھی اسی طرح کی گرفتاریوں کے اطلاعات ہیں جہاں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق 5نوجوانوں کو فورسز نے شبانہ چھاپوں کے دوران گرفتارکرلیا۔پولیس ذرائع نے گرفتار یوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار شدگان مختلف غیر قانونی سرگرمیوں کیں ملوث ہیں جسکے نتیجے میں انہیں پوچھ تاچھ کیلئے گرفتار کیا گیا ہے تاہم کھریو گرفتاریوں کی پولیس کی جانب سے تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔