تازہ ترین

زیر آب علاقوں سے پانی کی نکاسی | مقامی لوگوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو سراہا

2 اگست 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر //فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے کئی گاڑیوں اور اہلکاروں کوسری نگر میں زیر آب علاقوں کی جانب روانہ کیا جہاں عملے نے پانی کی نکاسی کی۔ایک بیان میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے کہا ہے کہ جمعرات کی بعد دوپہر محکمہ کے کئی اہلکار اور گاڑیاں سرینگر کے مختلف علاقوں میں کام پر لگائی گئیں۔ سری نگر میں بھاری بارش ہوئی جس کے نتیجے میں علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی مجموعی نگرانی میں محکمہ کی گاڑیوں نے ریگل چوک ، پولو ویو ، ٹی آر سی ، پلیڈیم گلی ، نمائش گاہ کراسنگ ، گھنٹہ گھر، جواہر نگر ، شو پورہ ، چرچ لین اور دیگر علاقوں میں جمع ہوئے پانی کی نکاسی کی ۔مقامی لوگوں نے محکمہ کی اس بروقت کارروائی کی سراہنا کی ہے۔