تازہ ترین

ایس آر او 64کے تحت 191 مستقلی کے آڈر تقسیم

بہترخدمات کی دستیابی کیلئے وسائل کو نئی سمت دی جارہی ہے : شرما

2 اگست 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر //گورنر کے مشیر کے کے شرما نے کہا کہ حکومت ریاست میں بہتر خدمات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اِنسانی وسائل کو ایک نئی سمت دینے کی خاطر کئی اقدامات کرر ہی ہے۔ جموں وکشمیر پی ایچ ای ورکرس ایسو سی ایشن کی طرف سے منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر موصوف نے ورکروں پر زور دیا کہ وہ باہمی تال میل کے ساتھ کام کر کے عام لوگوں کو بہتر سہولیات بہم پہنچائیں۔اِس موقعہ پر کے کے شرما نے ایس آر او  64کے تحت 191باقاعدگی آڈر متعلقین میں تقسیم کئے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ورکر کسی بھی محکمہ میں ریڈ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور آبی ذخائر کے بہتر طریقے پر رکھ رکھائو میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ ملازمین کو درپیش مسائل کو مرحلہ وار طریقے پر پور ا کیا جائے گا۔کمشنر سیکرٹری پی ایچ ای، آبپاشی و فلڈ کنٹرول اجیت کمار ساہو نے اِس موقعہ پر یقین دِلایا کہ حکومت نوکریوں سے جُڑے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ بنیادی سطح پر ریاستی اور مرکزی معاونت والی سکیموں کو مؤ ثر طریقے پر عملایا جانا چاہئے ۔دیگر لوگوں کے علاوہ چیف انجینئر اور پی ایچ ای محکمہ کے کئی دیگر اَفسران بھی اِس موقعہ پر موجودتھے۔