تازہ ترین

ڈورو ہسپتال میں نوزائد بچے کی موت

لواحقین کا ڈاکٹروں پر مبینہ طورغیر حاضری کا الزام

2 اگست 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

عارف بلوچ
اننت ناگ//سب ڈسڑکٹ اسپتال ڈورو میں دوران زچگی نوزائد بچہ کی موت ہوئی ہے ،جس پر لواحقین نے اسپتال میں ڈاکٹرکی غیر موجودگی کو بچہ کی موت قرار دے کر اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ۔غمزدہ کنبے نے کہا کہ انکی بیٹی سریا جبین زوجہ جہانگیر احمد ساکن آگنو ڈورو دورزہ میں مبتلا تھی جس کے پیش نظر اُسے بدھ کی صبح سب ڈسڑکٹ اسپتال پہنچا دیا گیا ۔یہاں موجود ڈاکٹر نے مریض کی طبی جانچ کی اور پھر شام4بجے گھر کیلئے روانہ ہوا۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو مریض کی حالت خراب ہوئی تاہم اسپتال میں زنانہ ڈاکٹر کی غیر موجودگی کے باعث خاتون کو بروقت علاج میسر نہ ہوسکا اور خاتون اپنے ہونے والے بچہ سے محروم ہوگئی ۔مذکورہ خاتون کے رشتہ داروں نے اسپتال انتظامیہ کے تئیں سخت برہمی کا اظہار کیا اور غیر حاضر ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کی مانگ کی ۔چیف میڈیکل آفیسر اننت ناگ ڈاکٹر مختار احمد شاہ نے کہا کہ وہ آج ہی اسپتال کے انچارج سے معاملہ کے حوالے سے جواب طلب کریں گئے ۔انہوں نے کہا کہ اگر عملہ کی کوتاہی سامنے آئی تو ضابط کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔