تازہ ترین

بین الاقوامی نگر کیرتن

۔4اگست کو لکھنپور سے جموں تک استقبال کیاجائیگا

2 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں//سکھ سنگت کی طرف سے بین الاقوامی نگر کیرتن کا خیر مقدم کیاجارہاہے جو 4اگست کو لکھنور سے جموں میںداخل ہوگا۔اس حوالے سے جانکاری فراہم کرتے ہوئے سکھ یونائیٹڈ فرنٹ کے چیئرمین سدرشن سنگھ وزیر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ اس نگر کیرتن کی اہم بات یہ ہے کہ یہ گورو نانک دیو جی کے جائے پیدائش یعنی نانکہ صاحب سے یکم اگست سے شروع ہواہے جو چار اگست کوگورو نانک دیو جی کے 550ویں یوم پیدائش کے موقعہ پر ریاست میں داخل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اس نگر کیرتن کے استقبال کیلئے لوگ خاص طور پر سکھ مذہب کے پیروکار لکھنور پور سے لیکر جموں تک شاہراہ پر کھڑے رہیں گے ۔انہوں نے بتایاکہ شریمان مہانت منجیت سنگھ کی طرف سے مختلف مذہبی مقامات پونچھ ، نوشہرہ ، اودھمپور، جموں ، کٹھوعہ ، بٹوت اور کشمیر کے علاقوں میں پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی ہے جن کی تفصیل بھی جاری کی جائے گی ۔اس موقعہ پر دیگر سکھ رہنما بھی موجو دتھے ۔