تازہ ترین

نائیڈو نے جیا سے پوچھا’ناراض کیوں ہوگئی تھیں آپ‘

2 اگست 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نئی دہلی//راجیہ سبھا میں سخت ڈسپلن پر زوردینے والے چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو وقفہ صفر میں مزاحیہ موڈ میں نظر آئے اور انہوں نے پہلے تو سماجوادی پارٹی کی جیا بچن کی شکایت دور کرتے ہوئے کہا‘کیوں ناراض ہوگئیں آپ؟بعد میں ایک دوسری بات پر مسٹر نائیڈو نے کانگریس کی چھایہ ورما سے بات چیت کے ہریلی تہوار پر منہ میٹھا کرنے کی بھی درخواست کی۔وقفہ صفر شروع ہوتے ہی محترمہ بچن کچھ کہنے کے لئے اٹھیں تو مسٹر نائیڈو نے ا نہیں بولنے سے منع کردیا اور انہیں بیٹھنے کے لئے کہا لیکن محترمہ بچن کھڑی رہیں۔انہوں نے ناراضگی ظاہر کرتے ہئوے کہا کہ وہ کھڑی رہیں گی،وہ ہاتھی جوڑ کر کہہ رہی ہیں۔اس پر مسٹرنائیڈو نے بعد میں ان سے کہا کہ وہ انہیں بولنے کی اجازت دیں گے ہر ایک کو موقع ملے گا۔کچھ دیر کھڑے رہنے کے بعد محترمہ بچن سیٹ پر بیٹھ گئیں۔بعد میں جب ان کی باری آئی تومسٹر نائیڈو نے ان سے پوچھا کیوں ناراض ہوگئیں تھیں آپ؟تب مسٹر مسٹر بچن نے نے کہا کہ وہ اس لئے ناراض ہوگئیں تھیں کہ جمشید پور میں تین سال کی بچی کے ساتھ عصمت دری ہوئی،اس کے بعد اسے ٹکڑوں میں کاٹ کاٹ کر پلاسٹک کے تھیلے میں بھرکر پھینک دیا گیا۔اس کے بعد محترمہ بچن نے ہندوستان میں غیر ملکی فلم ہدایت کاروں کو شوٹنگ کی اجازت ملنے میں دقتوں کا معاملہ اٹھایا لیکن جب تک وہ اپنی بات پوری کرتیں،تب تک تین منٹ ہوگئے اور ان کا مطالبہ ریکارڈ ہونے سے رہ گیا۔وقفہ صفر میں محترمہ چھایا ورما نے ہریلی تہوار کا ذکر تے ہوئے ایوان میں سب کو مبارکباد دی تومسٹر نائیڈو نے ان سے مزاحیہ انداز میں ہنستے ہوئے کہا،خواتین تو مردوں کو کچھ دیتی ہیں ،کچھ منہ میٹھا کرائیں۔اس پر محترمہ ورما نے مسکراتے ہوئے ان کی درخواست کا قبول کی۔یواین آئی