تازہ ترین

بڈگام میں جعلسازی میں ملوث شخص گرفتار:پولیس

1 اگست 2019 (04 : 04 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

 سرینگر/ پولیس نے جمعرات کو کہا کہ اُنہیں بڈگام میں شکایات موصول ہوئیں کہ' گلف ایچ آر سلوشنس حیدر پورہ' نامی پرائیوٹ کمپنی نے روزگار کے متلاشی پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو بیرونی ممالک میں نوکریوں کا جھانسہ دے کر ان سے رقومات اینٹھ لی ہیں۔

پولیس بیان کے مطابق چنانچہ معاملے کی نسبت بڈگام پولیس سٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے عادل احمد شیخ ولد محمد یوسف شیخ ساکنہ نو پورہ خیام نامی شخص کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔

پولیس نے جانچ پڑتال کیلئے ضروری دستاویزات بھی اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی  تحقیقات شروع کی  ہے۔