تازہ ترین

وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ خوشگوار ماحول میں ہوئی، انتخابات منعقد کرانے کی درخواست کی: عمر عبد اللہ

1 اگست 2019 (31 : 03 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل  کانفرنس لیڈرعمر عبد اللہ نے جمعرات کووزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ پارٹی وفد کی میٹنگ کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ مودی کے ساتھ اُن کی میٹنگ خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

عمر نے ٹویٹر  پر  لکھا''ہم نے وزیر اعظم مودی صاحب کے ساتھ ریاست کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ہم نے اُنہیں درخواست کی کہ ایسے اقدامات سے پرہیز کیا جائے جن سے وادی کشمیر کی صورتحال بگڑنے کا اندیشہ ہے۔ہم نے اُنہیں خاص کر بتایا کہ عدالت کے پاس پڑے معاملات کے حل کو عدالت پر ہی چھوڑا جائے۔ڈاکٹر فاروق صاحب نے عزت مآب وزیر اعظم کو یاد دلایا کہ جموں کشمیرمیں اب ایک سال سے عوامی سرکار نہیں ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ سال کے آخر تک اور موسم سرما سے قبل جموں کشمیر میں انتخابات منعقد کرائے جائیں۔ہماری وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور ہم وزیر اعظم نریند مودی صاحب کے شکر گذار ہیں ''۔

 اس سے قبل نیشنل کانفرنس کا ایک وفد جس کی قیادت پارٹی سرپرست اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ کررہے تھے، نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کی۔

وفد فاروق عبد اللہ،عمر عبد اللہ اور رکن پارلیمان ریٹائرڈ جسٹس حسنین مسعودی پر مشتمل تھا۔