تازہ ترین

وسطی کشمیر کے بڈگام میں اسلحہ و گولہ بارود سمیت جنگجو گرفتار:پولیس

1 اگست 2019 (06 : 11 AM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/پولیس نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بڈگام پولیس نے قاضی پورہ چاڈورہ علاقے میں سرگرم جنگجو کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا۔

پولیس نے گرفتار شدہ جنگجو کی شناخت شوکت احمد تانترے ساکنہ وار پورہ دمہال ہانجی پورہ کولگام کے بطور کی ہے۔

 پولیس کے مطابق مذکورہ جنگجو کا تعلق حزب المجاہدین کے ساتھ ہے۔

 پولیس نے معاملے کی نسبت پولیس سٹیشن چاڈورہ میں ایف آئی آردرج کی ہے ۔