تازہ ترین

چیف الیکٹورل آفیسر نے الیکشن تیاریوں کیلئے میٹنگ طلب کی

31 جولائی 2019 (18 : 05 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسرنے ریاست میں اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے2اگست کو سبھی اضلاع کے الیکٹورل آفیسرس کے ساتھ میٹنگ طلب کی ہے۔

اس سلسلے میں ذرائع کے مطابق باضابطہ ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر2 اگست کو سبھی اضلاع کے متعلقین سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ کریں گے جس میں الیکشن تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔