تازہ ترین

کولگام میں پنچایت سطح پر شطرنج اور کیرم مقابلے

کیموہ میں اختتام پذیر،دیوسر میں ترقیاتی کمشنرنے افتتاح کیا

30 جولائی 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

خالد جاوید
کولگام// بلاک کیموہ ضلع کولگام کے انٹر پنچایت مقابلے اختتام پذیر ہوئے۔ محکمہ فزیکل ایجوکیشن کی طرف سے منعقد کئے گئے ان مقابلوں میں 19پنچایت حلقوں کے دو سولڑکوں اور 150 لڑکیوں نے شرکت۔ سٹیٹ وائڈ اوپن انٹر پنچایت مقابلوں میں کیرم اور چیس کے مقابلے ہوئے۔ اس موقع پر تحصیلدار کیموہ کی حاضری میں یہ مقابلے منعقد کئے گئے۔ ہر ایونٹ کے تین تین پوزیشن نکالے گئے۔ آخرپر کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں پرنسپل گورنمنٹ ہائر سکینڈری کیموہ نے انعامات تقسیم کئے دونوں آفیسران کو ضلع ایڈمنسٹریشن کی طرف سے نامزد کیا گیا۔دریں اثنا سومور کے دن ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر شمیم احمدوانی نے آج گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول دیوسر میں پنچایت سطح پر شطرنج اورکیرم مقابلے کا آغاز کیا۔ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفس کولگام نے جے اینڈ کے سٹیٹ سپورٹس کونسل اوردیہی ترقی محکمے کے اشتراک سے پروگرام کا اہتمام کیا۔اس موقعہ پر ڈپٹی سی ای او کولگام ،تحصیلدار دیوسر ،پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کا مقصد ضلع میںکھیل صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ کھیلوں سے جہاں نوجوانوں میںنظم وضبط پیدا ہوتا ہے وہیں وہ قومی اور بین الاقوامی کھیلوں میں شریک ہوسکتے ہیں۔اس دوران بتایاگیا کہ اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد ضلع کے 11بلاکوں کے تمام پنچایتوں سے ہورہا ہے اورہر پنچایت سے40طلبأ شطرنج اورکیرم مقابلوں میں شرکت کررہے ہیں۔