تازہ ترین

تھیٹر کنگڈم دہلی نے نٹرنگ کے کلا کاروں کی عزت افزائی کی

27 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //تھیٹر کنگڈم  نامی ایک دہلی کی تنظیم نے نٹرنگ کے کلا کاروں کی تھیٹر میں باقاعدگی سے پرفرام کرنے پر ستائش کی اور انکی عزت افزائی کی ۔یا درہے کہ نٹرنگ نے گذشتہ 36 برسوں سے800ڈرماے پیش کرکے چھ ہزار شوو منعقد کئے ہیں ۔نٹرنگ کی بنیاد پدم شری بلونت سنگھ ٹھاکور نے 1983 میں ڈالی  اور تب سے نٹرنگ نے کبھی پیچھے کی جانب نہیں مُڑکے دیکھا ۔نٹرنگ نے عالمی معیار اپنا کر اپنا نام مہشور کیا ۔تھیٹر کنگڈم ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جو تھیٹر برادری وک بھارت بھر میں جوڑتی ہے اور تھیٹر سے متعلق جانکاری جیسے کہ تھیٹر نیوز، پلے الرٹس، مواقعے، ورکشاپ کی جانکاری، کاسٹنگ کال وغیرہ فراہم کرتی ہے۔تھیٹر کنگڈم ایک ایسا پلیٹ فرام ہے ،جو ملک بھر میں تھیٹر ٹیلنٹ کو فروغ دیتا ہے،جسکی بنیاد امیت ملہوترہ نے ڈالی ہے۔نٹرنگ کے جن کلاکاروں کی عزت افزائی کی گئی،اُن میںنیرج کانت، انیل تکو، سمیت شرما ،میناکشی بھگت، آرتی دیوی، کرنپریت کور، کلدیپ انگرال، شوم سنگھ ، سمت رینہ، رشو شرما ،منوج للوترہ،اجے للوترہ اور سوشانت سنگھ چاڑک بھی موجود تھے۔