تازہ ترین

دردسن کرالہ پورہ دوسرے روز بھی محاصرے میں

گھر گھر تلاشی کاروائی جاری ،جے سی بی کا بھی استعمال

27 جولائی 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ//شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے دردسن کرالہ پورہ علاقہ میں فوج نے دوسرے روز بھی اپنی تلاشی کاروائی جاری رکھی تاہم فوج نے وہا ں پر ہیڈ آ وٹ کی تلاش کے لئے جے سی بی مشین کا استعمال کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کو خدشہ تھا کہ دردسن کرالہ پورہ میں جنگجو چھپے بیٹھے ہیں جس کے بعد فوج کی160ٹی اے اور5بہار ریجمنٹ ،سپیشل آ پریشن گروپ نے مشترکہ طور بدھ کی شام کو علاقہ کو گھیرے میں لیا اور جمعرات کی صبح کو جنگجو کی تلاش کے سلسلہ میں گھر گھر تلاشی کاروائی شروع کی تاہم جمعرات کی شام دیر گئے رات کی تاریکی کی وجہ سے فوج نے تلاشی کاروائی کو معطل کیا ۔جمعہ کی صبح کو مزید فوج علاقہ میں روانہ کی گئی اور دوبارہ گھر گھر تلاشی کاروائی شروع کی جبکہ گزریال کرالہ پورہ شاہراہ پر دو روز سے مسافر گا ڑیو ں کی تلاشی جاری ہے اور مسافرو ں کے شناختی کارڈ چک کئے گئے ۔ذرائع نے بتا یا کہ فوج کو یہ بھی اطلاع تھی کہ اس علاقہ میں جنگجو کی جانب سے ایک ہیڈ آ وٹ موجود ہے جس کو تلاش کرنے کے لئے فوج نے ایک جے سی بی کا استعمال کیا لیکن بعد میں فوج کو خالی ہاتھ واپس لو ٹنا پڑا ۔جمعہ کی شام کو فوج نے دو روز کے بعد تلاشی کاروائی کو ختم کی۔