تازہ ترین

زوجیلا پر پسیاں گرآئیں | سرینگر۔لیہہ شاہراہ کھلنے کے ساتھ ہی بند

27 جولائی 2019 (00 : 12 AM)   
(      )

غلام نبی رینہ
کنگن//سرینگر ۔لیہ شاہراہ کو یکطرفہ ٹریفک کی آمد رفت کے لئے کھول دیاگیا جس کے ساتھ ہی کرگل سے سرینگر کی طرف گاڑیوں کوروانہ کیاگیا ۔ کشمیر عظمیٰ کو ٹریفک پولیس ذرائع سے معلوم ہواکہ گزشتہ شب  بارشوں کی وجہ سے مندر موڈ زوجیلا کے مقام پر پسیاں گرآنے کے نتیجے میں شاہراہ کے دونوں طرف گاڑیوں کی آمد رفت معطل کردی گئی تھی ذرائع نے بتایا کہ بعد دوپہر دراس اور کرگل میں درماندہ گاڑیوں کو زوجیلا کے پرانے روڑ سے یکطرفہ چلنے کی اجازت دی گئی ۔ ٹریفک پولیس ذرائع نے بتایا کہ سونہ مرگ سے کرگل کی طرف کسی بھی گاڈی کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔