تازہ ترین

مزید خبریں

22 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

حکومت سیاحوں کیلئے بڑے پیمانے سہولیات فراہم کرنے کی متمنی: نوین چودھری 

منتلائی میں بہت جلد 86.27کروڑروپے کے سیاحتی پروجیکٹ شروع کئے جائیں گے
 جموں//صنعت و حرفت اور محکمہ سیاحت کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری نے ایک میٹنگ کے دوران منتلائی میں ’’ انٹگریٹیڈ ٹورسٹ فیسلٹیز ‘‘ پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔یہ پروجیکٹ مرکزی وزارتِ سیاحت کے سوادش درشن سکیم کے تحت شروع کیا گیا ہے اور اس پروجیکٹ پر 86.27کرو ڑروپے خرچ کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے نوین کمار چودھری نے کہا کہ پروجیکٹ کی تکمیل سے نہ صرف علاقے کی سیاحتی سرگرمیوں کو بڑھاوا ملے گا بلکہ علاقے کے لوگوں کی اقتصادی حالت میں بھی بہتری آئے گی۔علاقے میں اضافی سیاحتی سہولیات کو وجود میں لانے پر زور دیتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے پتنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلے میں ایک تجویز ترتیب دیں۔اُنہوں نے سی ای او کو علاقے میں قائم یوگا مرکز کو چالو کرنے کی تجویز پیش کرنے کی بھی ہدایت دی۔این پی سی سی کے پروجیکٹ منیجر کے۔ آر ۔رانا نے اس موقعہ پر متعلقہ پروجیکٹ پر ایک خاکہ پیش کیا اور یقین دلایا کہ دسمبر 2020ء تک یہ پروجیکٹ مکمل کیا جائے گا۔اس سے قبل پرنسپل سیکرٹری نے سنگوٹ ( چنینی) میں محکمہ صنعت و حرفت کی طرف سے 25کنال اراضی پر فوڈ پارک تعمیر کرنے کی سائیٹ کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ٹورازم جموں دیپکا کے شرما ، سی ای او  پی ڈی اے  پران سنگھ ، جنرل منیجر انڈسٹریز ادھمپور سورم چند شرما، اے ڈی ٹورازم امبیکا بالی و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
 
 

جموں صوبے کے عازمین حج کیلئے اطلاع 

 سر ی نگر//سٹیٹ حج کمیٹی کے حج آفیسر کے مطابق جموں صوبے کے منتخب عازمین حج جنہیں سری نگر ایمبارکیشن پوائنٹ سے حج کے لئے روانہ ہونا ہے سے کہا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب روانہ ہونے ایک دِن قبل حج ہاوس بمنہ میں رِپورٹ کریں۔
 
 

سانبہ میں ناجائزتجاوزات منہدم

 سانبہ//ضلع سانبہ انتظامیہ کی ایک ٹیم نے تحصیل رام گڈھ کے کرن والی گائوں میں اوقاف اسلامیہ کے چار کنال اراضی پر تعمیر کئے گئے کئی دکانوں کو منہدم کیا۔ناجائز تجاوزات مہم کی نگرانی ڈپٹی کمشنر سانبہ سشما چوہان کر رہی تھی۔
 
 

جموں شہر اور اس کے مضافات میں شجر کاری مہم  

 جموں//اربن فارسٹری ڈویژن نے آرمی پبلک سکول کالو چک کے اشتراک سے ادارے کے کیمپس میں ایک شجر کاری مہم منعقد کی۔مہم کا افتتاح لیفٹینٹ کرنل بی ایس رانا نے میجر یو ایس رانا ، میجر وِجے شرمااور کیپٹن انیل کمار کی موجودگی میں ایک پودا لگا کر کیا۔
 
 

 شیعہ فیڈریشن کاآ  یت اللہ شیخ ابراہیم زکز کی کی رہائی کا مطالبہ

جموں //نائیجریا کی اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی فوری طور پر رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے شیعہ فیڈریشن نے کہاکہ ایک عالم دین کے بچوں کو قتل کرنے کے بعد انہیں بلاوجہ کئی سال سے قیدکرکے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیاگیاہے ۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں فیڈریشن صدر عاشق حسین خان نے کہاکہ اس بربریت اور درندگی کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی اور ایسا لگتاہے کہ آیت اللہ زکزکی پر مظالم امریکی ، اسرائیلی اور ان کی اتحادی قوتوں کی ایماپر ڈھائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی نام نہادتنظیمیں بھی خاموش بیٹھی ہیں اور انہیں بھی نائیجریا حکومت کے یہ مظالم نظر نہیں آرہے ۔ان کاکہناتھاکہ جیل میں آیت اللہ زکزکی
 کی حالت دن بدن بگڑتی جارہی ہے اور یہ افسوسناک ہے کہ انہیں علاج کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جارہی ۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ نائیجریا کی عدالت نے ان کی رہائی کا حکم بھی جاری کیاہے لیکن کٹھ پتلی حکومت انہیں رہانہیں کررہی ۔عاشق خان نے کہاکہ آیت اللہ زکزکی نے اس افریقی ملک میں اسلام کے پیغام کو عام کرنے کی کوششیں کیں اور ایک اس سلسلے میں ایک تحریک کو وجود میں لایاجو اسلام دشمن طاقتوں کوبرداشت نہیں ہوسکا اور انہی کی ایماپر ان پر ظلم اور غیر انسانی سلوک کیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ انہیں فوری طور پر رہاکیاجائے اور ایک بزرگ عالم دین کو اس طرح سے بغیر کسی قصور کے جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
 
 
 
 

 رگھو ناتھ مندر شرائن بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ

 مندر کی گولڈن ٹیمپل کے طرز پر تجدید کاری کی جائے :سیوا سمتی 

جموں //سیوا مستی نے دھر م ارتھ ٹرسٹ کی تنقید کرتے ہوئے ا سپر مبینہ الزام لگایا ہے کہ یہ محکمہ سیاحت کے ساتھ تعاون نہیں کرتی ہے ،جس نے شری رگھو ناتھ جی مندر کو فروغ دینے کیلئے 2 کروڑ روپے کا ایک منصوبہ بنایا ہے اور جو رگھو ناتھ جی مندر کو گولڈن ٹیمپل کے طرز پر فروغ دینا چاہتا ہے۔سمتی ین ٹرسٹ مینجمنٹ پر براسلوک کرنے اور رقم اینٹھنے کے لئے غلط طریقہ کار لگا نے کا الزام لگایا ہے ،جس سے اس متبرک مقام پر لوگ مایوس ہو جاتے ہیں۔سمتی نے کہا کہ رگھو ناتھ جی مندر شہر میں یاتریوں اور سیاحوںکیلئے ایک مہشور مقام ہے،خصوصاً ان لوگوں کیلئے جو یہاں شری ماتا ویشنو دیوی جی اور شری امر ناتھ جی کے درشنوںکے لئے آتے ہیں۔ان باتوں کا اظہا رسمتی لیڈورں نے اتوار کے روزیہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سمتی کے صدر راجیو مہاجن اور جنرل سیکرٹری ھاکور رکنیل چند نے ٹرسٹ مینجمنٹ پر مندر کو بولی سسٹم پر دینے کی نکتہ چینی کی ہے، جو یاتریوں سے زیادہ سے زیادہ رقم اینٹھنے کی کوشش کرتے ہیںلیکن مندر کی ترقی کے لئے کچھ بھی استعمال نہیں کیا گیا ہے۔پریس کانفرنس میں یہ بھی میبنہ الزام لگایا گیا ہے کہ ٹرسٹ کے صدر بی آر کنڈل کے استعفیٰ سے دھرمارتھ ٹرسٹ گُذشتہ چار، پانچ مہینوں سے بیکار ہو گیا ہے کیونکہ کوئی بھی اچھی شبہیہ والا شخض اس عہدے کے لئے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ وزیر اعلٰ محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ وہ گھو ناتھ جی مندر کو گولڈن ٹیمپل، امرتسر کے طرز پر فروغ دینا چاہتی ہے ۔انہوں نے سابقہ سرکاروں ،یہاں تک کہ موجودہ گونر انتظامیہ پر بھی اس سلسلہ میں غیر سنجیدہ ہونے کا مبینہ الازام لگایا ہے۔انہوں نے سرکار سے مندر کی ترقی اور بہتری کرنے اور رگھو ناتھ مندر شرائن بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے،تاکہ جموں میں سیاحت کو مزید فروغ حاصل ہو۔سمتی نے اس سلسلہ میں پہلے ہی گورنر ستیہ پال ملک کو بذریعہ مشیر کے کے شرما اور سکندن کے ایک میمورنڈم ارسال کیا ہے۔پریس کانفرنس میں سنئر نائب صدر وید گنڈوترہ ،نائب صدر وکاس دیوان ، نائب صدر پریتم شرما ، سیکرٹری پرشوتم شرما ، پنڈت مدن گوپال، نائب صد ررگھو ویر سنگھ بھی موجود تھے۔
 
       

پنجابی ساہتیک سبھا کا سمبل کیمپ میں ماہانہ ادبی نشست کا انعقاد

جموں// پنجابی ساہتیک سبھا آر ایس پورہ کی جانب سے اتوار کے روز یہاںسمبل کیمپ میں ماہانہ ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ایک بیان کے مطابق نشست  میں نامورغزل لیکھوں ، پنجابی شعرا اور دانشوروں نے شرکت کی۔ نشست کی صدارت نامور کلاکانر اور کالم نویسایس جنگ ایس ورمن نے کی۔سکالر راجویر سنگھ نے ’گورو نانک دا ویدک چنتن ‘ کے موضوع پر ریسرچ پیپرس پیش کئے،جس پر ایک تفصیلی مباحثہ منعقد کیا گیا۔اس مقعہ پر ایک کوی دربار بھی منعقد کیا گیا ،جس میں جے پیس نگھ آزاد، بلویندر سنگھ دیپ، بلوندر سنگھ جموال، راہی سمبل پوریہ، سوامی انتار نیرو، بچھن بھارتی،دیویندر سنگھ وشوناگرک، سرج رتن ،ایس ایس کمار، انر سنگھ کوکا، اور جنگ ایس ورمن نے اپنے شعر پڑھ کرسنائے۔ کوی دربار میں پیش کئے گئے شعروں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سرپنچ ایس رویندر سنگھ  بھی کوی دربار میں موجود تھے۔اپنے صدارتی خطبہ میں جنگ ایس ورمن نے پیش کی گئی شاعری کے معیار پر مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے پنجابی ساہتیک سبھا آر ایس پورہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔پروگرام کا اختتام بلویندر سنگھ دیپ کی جانب سے شکریہ کا ووٹ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا ۔