تازہ ترین

روٹری کلب کاوجے پور میں خون عطیہ کاکیمپ منعقد

21 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //روٹری کلب جموں نے ایسو سی اایشن کے صدر ڈاکٹر انیل کمار آملہ نے میسرز جمکیش ٹریکنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے وجے پور میں خون عطیہ کا ایک کمیپ منعقد کیا،جس کا افتتاح ضلع گورنر روٹری انٹرنیشنل ضلع 3070 سنیل ناگپال نے میسرز جمکیش ٹرکنگ کے چیف آپریٹنگ افسر وکاس بروکا کی موجودگی میں کیا۔اس موقعہ پر کمپنی کا عملہ بھی موجود تھا۔کیمپ میں کمپنی کے تمام سٹاف  مبران نے خون کا عطیہ دیا ،اس موقعہ پر 35 پوائنٹ سے زیادہ خون اکٹھا کیا گیا ۔کلب نے اس موقعہ پر یقین دلایا کہ مزید ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد کئے جائیںگے۔پروجیکٹ ڈائریکٹر سنیل ساہنی نے بلڈ بینک جی ایم سی خصوصاً ایچ او ڈی بلڈ بینک ڈاکٹر مینا کا یہ کیمپ منعقد کرنے میں مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے منجیر (ایچ آر) مس جسلین اور انکے عملہ کا تعاون دینے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔ کیمپ میں پریم شنکر، گورو وید، ہربنس سنگھ ،ڈاکٹر نونیت، امن شرما ، سنجے سچدیوا، دیپک بابو ، سوشیل سنگلہ، رجت سنگھ ، کلدیپ سنگھ ، ست پال ورما ،اچھیشیک سچدیو و دیگران نے بھی شرکت کی۔