تازہ ترین

بنی پویس کی جانب سے ٹریفک بیداری مہم

21 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

حافظ قریشی
بنی // عام لوگوں، ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کو ٹریفک قوانین کی جانکاری دینے کے سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ بنی ستیش کمار نے ناکہ لگا کر ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں سے بنی بسوہلی شاہراہ پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران انہوں نے مسافروں کی سکیورٹی اور ذمہ واری سے باخبر کیا۔   ٹریفک بیداری مہم میں عوام کو بھی ٹریفک قوانین سے باخبر کیا گیا۔ ایس ایچ او بنی ستیش کمار نے ڈرائیوروں کو ہدایت دی کہ وہ تیز رفتاری، بنا سیٹ بیلٹ اور شراب پی کر گاڑی نہ چلائیںاور سڑک حادثات کے بارے میں یعنی کہ ٹریفک رولز کی پاسداری کریں، گاڑیاں چلاتے ہوئے کبھی بھی موبائل فون کا استعمال نہ کریں، دو پہیہ چلانے کے دوران ہمیشہ ہیلمٹ کا استعمال کر یں۔ بنی تھانہ ایس ایچ او نے کہا کہ ٹریفک نظام کے خلاف جا نے والوں، حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں اور کم عمر نوجوانوں کی جانب سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس دوران میں انہوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے کچھ چلان بھی کاٹے۔