تازہ ترین

ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر سہ روزہ تربیتی پروگرام مکمل

21 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //جے اینڈ کے امپارڈ جموں کی جانب سے یہاں منعقدہ سٹی ڈیزاسٹر منیجمنٹ پلان پر سہہ روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔ ایک بیان کے مطابق تربیتی پروگرام اسسٹنٹ پروفیسر جے اینڈ کے امپارڈ جموںمنجو کپور کی قیادت میں منعقد ہوا۔پروگرام17جولائی 2019کو شروع ہوا اور 19جولائی 2019کو اختتام پذیر ہوا۔تربیتی پروگرام کے اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر ٹرینگز امپارڈ ،جموں پروفیسر ریوا شرما نے ڈیزاسٹر منجیمنٹ ، جانکاری کو تازہ ترین بنانے اور ڈیزاسٹر سے بحالی کے رویہ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور متعدد تدابیری اقدام کرنیکی ضرورت پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔اُس نے سٹی ڈیزاسٹر منیجمنٹ پلان لاگو کرنے اور سٹی ڈیزاسٹر منیجمنٹ پلانلاگو کرنے پر متعدد سٹیک ہولڈرس پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔کورس کارڈی نیٹر منجو کپور نے ڈائریکٹر ٹریننگز کو کو تربیتی پروگرام کی جانکاری دی۔پروگرام میں متعدد سرکاری محکموں بشمول تعلیم ، یو ای ای ڈی، آبپاشی و فلڈ کنٹرول ،جموں میونسپل کارپوریشن اور این جی اوزنے شرکت کی۔پروگرام میں سٹی ڈیزاسٹر منیجمنٹ پلان اور اسکو لاگو کرنے اور سول ڈیفنس و ایس ڈی آر ایف کے رول پر پر توجہ مرکوز کی گئی۔تربتی پروگرام کے دوران متعدد سیشن بشمول سنجیو ورما کی جانب سے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے متعلق جائزہ ، اے ڈی سی ڈاکٹر طاہر فردوس کی جانب سے سٹی ڈیزاسٹر منیجمنٹ پلان،انیل پادھا کی جانب سیڈیزاسٹر کے دوران ریڈ کراس کے رول ، آلوک نندا کی جانب سے بھونچال اور اسے کم کرنے اور فسٹ ایڈ کی ضرورت ۔انسپکٹر انکیشور ناتھ نے ایس ڈی ایف آر و سول ڈیفنس کے رول پر روشنی ڈالی۔ ڈپٹی کنٹرولر نسیم اختر اور ٹیم نے پروگرام کا اہتمام کیا تھا  جبکہ کورس کارڈی نیٹر منجو کپور نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔