تازہ ترین

پا نگڑھ بلا ک میں سوچھ بھارت مشن کی عمل آوری میں بے ضا بطگیوں کاالزام

اسکیم کے تحت یونیورسٹی بینک شاخ راجور ی میں فنڈز منتقل کئے گئے :قمر چوہدری

21 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

طارق شال
راجوری // سابق ممبر اسمبلی راجوری ایڈوکیٹ قمر حسین چوہدری نے محکمہ دیہی ترقی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پلانگڑھ بلاک میں مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی سوچھ بھارت مشن اسکیم کی عمل آوری کے دوران قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر کے فنڈز کو بلاک سے باہر منتقل کیا گیا ہے ۔ ڈاک بنگلہ تھنہ منڈی میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے موصوف نے کہاکہ پلانگڑھ میں مرکزی اسکیم سوچ بھارت مشن کے قواعد و ضوابط میں کھلم کھلا خلاف ورزیاں کرتے ہوئے فنڈز بابا غلام شاہ بادشاہ یو نیورسٹی دھنور (راجوری )کی جموں وکشمیر بینک شاخ سے پیسہ نکالا گیا ہے ۔ انہوں نے مبینہ طورپر الزام عائد کرتے ہوئے کہا SBM  کے فنڈز کی منتقلی میں بلاک پلانگڑھ کے ملازمین کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے خرد برد ہوئے ہیں۔سابقہ ممبراسمبلی نے کہاکہ سب ڈویژن انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ایس بی ایم کے فنڈز کی منتقلی کے بارے میں تفصیلی تحقیقات کرئے اور مذکورہ عمل میں ملوث ملازمین کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے کہاکہ اگر انتظامیہ فنڈز کی خرد برد کے سلسلہ میں تحقیقات میں لاپرواہی کا مظاہرہ کرتی ہے تو اس صورت میں ریاستی ویجی لینس ست رجوع کیا جائے گا ۔موصوف نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بیت الخلاء کی تعمیر کے سلسلہ میں پیشگی دو ہزار روپے لئے جاتے ہیں جبکہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اس طرح کی رشوت پر کنٹرول کرنے کیلئے کارروائی عمل میں لائے ۔