تازہ ترین

ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں فورسز کا محاصرہ اور تلاشی آپریشن

20 جولائی 2019 (21 : 10 AM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/سیکورٹی فورسز نے سنیچر کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔

فورسز کی یہ کارروائی ڈورو علاقے کے ایک گائوں میں عمل میں لائی گئی جہاں فورسز کو جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔

ذرائع کے مطابق فوج اور ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طور ڈورو علاقے میں واقع محمود آباد گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیاہے۔

گائوں کی طرف جانے والے سبھی راستوں کو سیل کیا گیا ہے جہاں گھر گھر تلاشیوں کا سلسلہ آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔