تازہ ترین

ڈوڈہ سے عازمین حج کا دوسرا قافلہ روانہ

20 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ڈوڈہ//ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائفوڈ نے ضلع ڈوڈہ سے حجاج کرام کا دوسرا قافلہ روانہ کیاجس میں 61حجاج اکرام شامل تھے۔اس موقعہ پر اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ امام دین ،ایس ایس پی شبیر احمد ملک،اے سی آر ڈوڈہ قیصر احمد بھوانی ،سیول اور پولیس افسران کے علاوہ کافی تعداد میں لوگوں نے عازمین کو رخصت کیا۔ڈی سی نے عازمین کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں حج پر جانے کی مبارک باد دی۔انہوں نے عازمین کیلئے محفوظ سفر کی خواہش کا اظہار کیا اور ان سے اپیل کی وہ ریاست اور ضلع کیلئے امن و امان کی دعا کریں۔عازمین حج کا گروپ ڈاک بنگلہ ڈوڈہ سے سرینگر حج ہائوس کیلئے بسوں میں روانہ ہواجہاں سے وہ بین الاقوامی ائر پورٹ سرینگر سے21جولائی کو سعودی عرب کے لئے روانہ ہوں گے۔اس سے قبل 45حجاج عازمین 14جولائی کو دہلی روانہ ہوئے تھے جہاں سے وہ 16جولائی کو سعودی عرب کے لئے فلائٹ سے روانہ ہوئے تھے۔اس کے علاوہ 71عازمین حجاج کا تیسرا گروپ اور 22جولائی کو سعودی عرب کیلئے حج ہائوس سرینگر سے روانہ ہوگا۔