تازہ ترین

کانگریس کا پرینکا گاندھی کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

20 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں // کانگریس پارٹی نے جمعہ کے روز یہاں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔مظاہرین کی قیادت پارٹی کے صدر جی اے میر کر رہے تھے۔، جس میں پارٹی کے سینئر لیڈران بشمول پی سی سی ،ڈی سی سی جموں شہری اور دیہی ،یوتھ کانگریس ،مہلا کانگریس کے عہدہ داراں بھی تھے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پردیش کانگریس کے صد رغلام احمد میر نے کہا کہ اُتر پردیش سرکار نے اے آئی سی سی کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ سونبھدرا ضلع میںمتاثرین سے ملاقات کرنے کے لئے جا رہی تھی ،جہاں پر گائوں کے پردھان اور انکے ساتھیوں نے دو روز قبل متاثرین کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ، جس پر متاثرین نے اس کے خلاف مضاہمت کی ،جس دورن 10لوگ ہلاک ہو گیء اور دیگر28زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے پرینکا گاندھی کی گرفتاری کی سخت مذمت کی۔ میر نے یو پی سرکار پر ریاست میں امن و قانون تباہ کرنے کا ذمہ وار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یو پی سرکار نے پرینکا گاندھی کو گرفتار کرکے سرکار کی ناکامی چھپانے کی کوشش کی۔مظاہرین بی جے پی اور یو پی سرکار کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔مظاہرین نے پرینکا گاندھی کو سونبھدرا نہ جانے پر یوگی سرکار کی مذمت کی ۔مظاہرین میں رمن بھلہ، رویندر شرما ، کانتا بھان ، رجنیش شرما ،شاہ محمد چودھری، من موہن سنگھ ، اندو پوار، وکرم ملہوترہ، ہری سنگھ چب،شبیر احمد خان ،منجیت سنگھ ،ونود شرما ،اودھے چب ، ڈاکٹر رشید چودھری، جے ایم سی کارپوریٹروںچودھری دوارکا ، گور چوپڑہ، بھانو مہاجن ، ریتو چودھری، چودھری محی الدین ، پریتم سنگھ ،اندر جیت کور، سوبت علی، سریش ڈوگرہ، پرنب شگوترہ، پون رینہ، نریندر شرما ،رقیق خان ، راجیو صراف و دیگران بھی شامل تھے۔