تازہ ترین

مزید خبرں

20 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 یاترا کا 19واں دن، 6114 کی حاضری 

کنگن /غلام نبی رینہ/ امر ناتھ یاترا کے19 ویں روز جمعہ کو 6114یاتریوں نے گپھا میں حاضری دی۔ یاترا شروع ہونے سے اب تک238974 شردھالوؤں نے پوتر گپھا میں شو لنگ کے درشن کئے ہیں ۔ ا د ھر موسم کی خرابی کی وجہ سے  19ویں روزبال تل سونہ مرگ سے امرناتھ گپھا تک جمعہ کویاترا معطل کی گئی جس کے نتیجے میںیہاں11 ہزار یاترا جمع ہوگئے ہیں ۔ کشمیر عظمیٰ کو سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ  بالائی علاقوں میں جمعرات کو بارشوں کے نتیجے میں ریل پتھری، براری مرگ اور دیگر مقامات پر پھسلن پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں جمعہ کے روز بال تل کے راستے یاترا کو معطل کیاگیا ۔حکام کو خدشہ تھا کہ راستے میں پھسلن پیدا ہونے سے کسی حادثے کا احتمال ہے۔
 
 

۔457عازمین پر مشتمل ایک اورقافلے کی روانگی

بڈگام//سٹیٹ حج کمیٹی کے مطابق 457عازمین پر مشتمل 16 واں قافلہ سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تین سپائس جٹ اُڑانوںمیںسفر محمود پر روانہ ہوا۔ان میں247مرد اور209خواتین عازمین حج شامل ہیں۔ضلع انتظامیہ بڈگام کے علاوہ حج کمیٹی کے آفیسران اور دیگر سینئر آفیسران نے ہوائی اڈے پر عازمین کرام کو رخصت کیا۔