اسلامی مرکزی مجلس شوریٰ کشتواڑ کا خصوصی اجلاس منعقد

مخصوص طبقہ کو وی ڈی سی کے دائرے میں لاکر اسلحہ سے لیس کرنے پر تشویش کا اظہار

19 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

عاصف بٹ
کشتواڑ//اسلامی مرکزی مجلس شوریٰ کا ایک خصوصی اجلاس ضلع کشتواڑ میں منعقد ہوا جس میں تمام اراکین نے شرکت کی اور ضلع کشتواڑ میں امن وقانون، نوجوانوں کے منشیات و دیگر بے راہ روی کی جانب بڑھتے رجحان اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر غورو خوض کیاگیا۔ اس ضمن میں ضلع انتظامیہ کو مطلع کرنے کی ضرورت کے پیش نظر تحریری طور یاداشت پیش کرنے کی تجوئز منظور ہوئی جس میں ضلع کشتواڑ میں شراب نوشی و دیگر منشات کے بڑھ رہا رجحان نوجوانوں میں عام ہوتا جارہا ہے اور اسے جگہ جگہ غیرقانونی طور فروخت کیا جارہا ہے۔اس موقعہ پر بتایاگیاکہ کوچنگ سینٹروں کے باہر نوجوان نسل کھلے طور بے حیائی کا مظاہرہ کررہی ہے اور انتظامیہ کو اس پر کارروائی کرنی چاہئے۔مقررین نے کہاکہ کوچنگ سینٹر صبح اندھیرے میں کھولے جاتے ہیں جبکہ دیر رات تک کھلے رہتے ہیں،انکے اوقات کار میں تبدیلی کی جائے۔ان کاکہناتھاکہ ہسپتال عملہ کی لاپرواہی اور غفلت شعاری کے سبب قیمتی جانیں تلف ہورہی ہیں اور غریب عوام کو معمولی تکلیف کی وجہ سے باہر ریفر کیاجاتا ہے جسکی طرف مجلس شوریٰ متوجہ کرانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک نظام بھی درہم برہم ہوچکا ہے جس کے وجہ سے گاڑیاں نہیں موت دوڑتی ہے اور ا یسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم درندوں کے بیچ جی رہے ہیں جبکہ ناتجربہ کار عورتیں سڑکوں پر ڈرائیونگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ان کاکہناتھاکہ ولیج ڈیفنس کمیٹی کا قیام مخصوص علاقہ جات میں عمل میں لایا جارہا ہے جسے مخصوص طبقہ کو اسلحہ سے لیس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جسے یہاں کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول میں خل پڑنے کے واضح امکانات ہیں جس کے پیش نظر کیا حقائق ہیں،سے مجلس شوریٰ کو باخبر کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ پاڈر میں مسلم وی ڈی سی کے چار ممبران سے مقامی ایس ایچ او نے زبردستی بندوقیں جمع کروائیں اور جمع نہ کرانے کی صورت میں انہیں 2013 میں ہنگامہ آرائی کا بے بنیاد الزام لگا کر حراساں کیا جائے گا،پولیس کی اس جانب دائرہ کارروائی سے وہاں کے مقیم مسلمانوں میں خوف کا ماحول پیدا ہوا ہے ،انہیں فوری طور بندوقیں واپس کی جائیں اور ان کے خلاف فرضی شوشہ ختم کیا جائے۔ان کاکہناتھاکہ لسہ کھانڈے کے قاتلوں کی گرفتاری میں پولیس سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے اوران قاتلوں کو فوری طور گرفتار کیا جائے۔ اسلامی مرکزی مجلس شوریٰ نے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ شوریٰ کی جانب سے توجہ مبذول کرواکر امن و قانون کی صورت حال کو قائم رکھنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔
 

تازہ ترین