تازہ ترین

ڈگری کالج کاستی گڑھ کا سنگ بنیاد رکھاگیا

19 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ڈوڈہ //ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈوئیفوڈ نے حال ہی میں منظور ہوئے ڈگری کالج کاستی گڑھ کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقعہ پر ریاستی گورنر کے مشیر خورشید گنائی کے او ایس ڈی کشور سنگھ چب بھی موجو دتھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ یہ علاقہ کی عوام کی دیرینہ مانگ تھی جسے پورا کیاگیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ گورنر انتظامیہ ریاست میں معیاری اعلیٰ تعلیم کیلئے وعدہ بند ہے اوردورافتادہ علاقوں کو خاص ترجیح دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے کئی ایک پہل کی ہیں جس سے یقینی طور پر فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے مقامی لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کے دیگر مسائل بھی حل ہوںگے ۔ڈی سی نے کہاکہ کاستی گڑھ میں کالج کا قیام 34ہزار کی آبادی کو فائدہ دے گا۔انہوں نے بتایاکہ کالج کی تعمیر کیلئے 44کنال اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے اور13کروڑ روپے سے یہ پروجیکٹ جے کے پی سی سی کے ذریعہ تعمیر ہوگا۔اس دوران بتایاگیاکہ کالج میں داخلوں کا سلسلہ شروع ہوگیاہے ۔اس موقعہ پر کالج کا عملہ اور دیگر افسران بھی موجو دتھے ۔