تازہ ترین

یونیورسٹی کیمپس شروع کرنے میں لیت ولعل

کپوارہ میں طالب علموں اور سول سوسائٹی کا احتجاج

18 جولائی 2019 (03 : 11 PM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ// ضلع کپوارہ میں یونیور سٹی کیمپس چالو نہ کرنے کے خلاف طلبہ کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ سول سو سائٹی نے زور دار احتجاج کیا ۔ انہو ں نے گور نر انتظامیہ سے فوری طور مداخلت کا مطالبہ کیا ۔جمعرات کو کپوارہ کے مختلف علاقوں سے طلبہ کی ایک بڑی تعداد اور سول سوسائٹی نے ضلع تر قیاتی کمشنر کپوارہ کے دفتر کے باہر زور دار احتجاج کیا ۔طلبہ نے سر کار کی جانب سے وعدہ خلافی کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پسماندہ ضلع کو ہر معاملہ میں نظر انداز کیا گیا ہے اور 10سال گزر نے کے با وجود بھی ابھی تک یہا ں یو نیور سٹی کیمپس کو چالو نہیں کیاگیا ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ 10سال قبل غلام نبی آ زاد کی سر براہی والی سرکار نے کپوارہ ضلع میں ایک یو نیورسٹی کیمپس قائم کرنے کو منظوری دی گئی جبکہ اس طرز عمل کے تحت لداخ کے کرگل اور لہیہ میں بھی یو نیور سٹی کیمپس کا قائم عمل میں لایا گیا لیکن ان دونو ں مقامات پر دو سال ہی میں یو نیور سٹی نے اپنا کام شروع کیا لیکن کپوارہ ضلع کو اس میں بھی پس پشت ڈال دیا گیا ۔سو ل سوسائٹی کے کنوینئر شوکت مسعودی نے کہا کہ اب جبکہ یونیور سٹی کیمپس کی عمارت بھی مکمل ہوئی تو اب سرکار اس کو چالو کرنے میں کون سی مشکل ہے ۔انہو ں نے کہا کہ کپوارہ میں یونیور سٹی کیمپس غیر متحرک ہونے کی وجہ سے طلبہ کو سخت پریشانیو ں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔احتجاجی مظاہرین نے گور نر انتظامیہ سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی ۔