تازہ ترین

وادی لولاب میں موسم کی قہر سامانیا ں، بادل پھٹنے سے خاتون لقمہ ٔ اجل

کھیت کھلیانو ں میں تباہی ، سیلابی پانی گھرو ں میں گھس گیا ، چھوٹی پُلیاں بہہ گئیں

19 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ// سر حدی ضلع کپوارہ کی لولاب وادی میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں ایک خاتون لقمہ اجل جبکہ پورے علاقہ میں تباہی مچ گئی ہے ۔معلوم ہو اہے کہ لولاب وادی کے کھوڈی پتو شاہی میں جمعرات سہ پہر موسم نے اچانک کروٹ لی اور  بوندا باندی شروع ہوی۔اس کے ساتھ ہی بادل پھٹنے کے نتیجے میں موسلا دھار بارشو ں کا سلسلہ شروع ہوا جس نے طغیانی کی شکل اختیار کی ۔ابتدائی طور معلوم ہوا ہے کہ کھو ڈی پتو شاہی میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں ایک خاتون 35سالہ شفیقہ بانو اس کی زد میں آکر ایک سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے بعد مقامی لوگو ں نے فوری طور اس کو کافی وقت کے بعد نالہ سے بر آ مد کیا ۔خاتون کے لقمہ اجل ہونے کے بعد علاقہ میں کہرام مچ گیا ۔اس دوران بادل پھٹنے کے نتیجے میں لولاب کے کھو ڈی ،سری گام ،بیرا ،روڈی ،بٹہ گاگل ،کانٹھ پورہ ،پتو شاہی، ڈون واری ،شمریال اور دیگر علاقوں میں طغیانی آگئی ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ نالہ لولاب میں اس قدر پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا کہ اس نے کھیت اور کھلیانو ں میں تباہی مچا دی جبکہ طوفانی ہوائو ں کی وجہ سے کئی ڈھانچو ں کو نقصان پہنچا ۔ تیز ہو ائیں اور شدید نوعیت کی ژالہ باری ہونے کے نتیجے میں متعدد ڈھانچو ں کو نقصان پہنچا ، درخت اکھڑ گئے جبکہ کھڑی فصلو ں کو بھاری نقصان پہنچ گیا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ طغیانی کی وجہ سے سینکڑوں اراضی پر مشتمل دھان کی فصل پوری طرح تباہ ہوگئی اور سیلابی پانی گھرو ں میں گھس ا ٓ یا ۔کا نٹھ پورہ لولاب ،جو نالہ ورنو کے کنارے آ باد ہے ، میںسیلابی پانی مکانو ں میں گھس گیا اور لوگ اپنے ہی گھرو ں میں بند ہو گئے ۔شمریال علاقہ میں ایک پل کو سیلاب اپنے ساتھ بہا کے لے گیا جبکہ سیلاب کی زد میں آ کر متعدد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔اس حوالہ سے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ انہو ں نے ایس ڈی ایم لولاب حسین احمد کی قیادت میں محکمہ مال کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جس کو فوری طور متا ثرہ علاقوں میں روانہ کیا گیا ہے ۔انہو ں نے کہا ضلع انتظامیہ ناگہانی آفت سے نپٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور انہو ں نے ایس ڈی ایم لولاب کو ہدایت دی کہ وہ متا ثرہ علاقو ں کا دورہ کر کے ضرورت مندو ں کی مدد کریں ۔ایس ڈی ایم لولاب حسین احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ بادل پھٹنے کے نتیجے میں رانٹس نا ڈ کی ایک جو اں سال خاتون کی جان چلی گئی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ نقصان کا تخمینہ لگایا جائیگا اور خاتون کے اہل خانہ کی مالی مدد بھی کی جائیگی۔