تازہ ترین

سرینگر میں منشیات فروش گرفتار ، ممنوعہ نشیلی اشیاضبط : پولیس

18 جولائی 2019 (16 : 06 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں جمعرات کو بتایا گیا کہ سرینگر پولیس نے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے چرس برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔

بیان کے مطابق سید منصور صاحب سرینگرپل کے نزدیک کرن نگر پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل کو روک کر اس پر سوار، اشان نجار ولد غلام قادر نجار ساکنہ پتھر مسجد زینہ کدل کی جامہ تلاشی لی جس دوران اس کے قبضے سے 105گرام چرس برآمد ہوا۔

 پولیس نے موقع پر ہی مذکورہ شخص کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 29/2019کے تحت پولیس اسٹیشن کرن نگر میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔علاوہ ازیں پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔