تازہ ترین

کٹھوعہ عصمت دری کیس میں حکومت جموں کشمیر اور مجرموں کے نام پنجاب ہائی کورٹ کی نوٹس

18 جولائی 2019 (41 : 03 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/پنجاب اور ہریانہ کی عدالت عالیہ نے جمعرات کو حکومت جموں کشمیر اور کٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس معاملے کے چھہ مجرموں کے نام نوٹس جاری کی ہے۔

یہ نوٹس آٹھ سالہ بچی، جسے کٹھوعہ کے ایک گائوں، رسانہ میں اجتماعی عصمت دری کے بعدقتل کیا گیا، کے والد کی طرف سے مجرموں کی سزا بڑھانے کے حق میں دائر ایک عرضی کے بعد جاری کی گئی۔

کورٹ نے اُس ملزم کے نام بھی نوٹس جاری کی ہے جس کو عدالت نے الزامات سے بری کیا ہے۔

رواں ماہ کی10تاریخ کو مقتولہ بچی کے والد نے مجرموں کی سزا بڑھانے کے حق میں ایک درخواست عدالت عالیہ کے سامنے پیش کی تھی۔انہوں نے اپنی درخواست میں مجرموں کیخلاف موت اور عمر قید کی سزا کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے ایک ملزم کو بری کرنے کیخلاف بھی اپیل دائر کی ہے۔

پنجاب اور ہریانہ کی عدالت عالیہ نے اسی سلسلے میں آج حکومت جموں کشمیر اور مجرموں کے نام نوٹس جاری کردی۔

درخواست دہندہ کی طرف سے اُس کے وکیل اُتسائو بینز نے اُس کی پیروی کی۔

عدالت عالیہ کے ڈویژن بینچ نے اس سلسلے میں اگلی شنوائی7اگست کو مقرر کی ہے۔