تازہ ترین

امرناتھ یاتریوں کا17واں جتھا جموں سے گپھا کی طرف روانہ

18 جولائی 2019 (37 : 02 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ جمعرات کو 4,167افراد پر مشتمل امر ناتھ یاتریوں کا 17واں جتھا جموں سے وادی کشمیر میں واقع امرناتھ گپھا کی طرف روانہ ہوگیا۔

حکام کے مطابق گذشتہ روز تک گپھا میں درشن کرنے والے یاتریوں کی تعداد2,19.011تک پہنچ گئی تھی۔

اس سال امرناتھ یاترا یکم جولائی کو شروع ہوئی اور یہ15اگست تک جاری رہے گی۔

حکام کے مطابق ابھی تک 2لاکھ30ہزار افرادنے امرناتھ جانے کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے۔