تازہ ترین

پی ڈی پی کو ایک اور دھچکہ

سینئر لیڈر اور سابق وزیر خلیل بند مستعفی

18 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سید اعجاز
پلوامہ//پی ڈی پی کے سنیئر لیڈر اور ضلع صدر پلوامہ محمد خلیل بند پارٹی سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اس بارے میں پارٹی صدر محبوبہ مفتی کو ایک خط روانہ کردیا ہے۔خلیل بندھ 2002 سے 2008تک 2بار ریاستی وزیر رہے۔ جبکہ 2002،2008اور 2014میں انہوں نے لگاتار 3بار پلوامہ حلقے سے انتخابات جیتے۔اپنے استعفیٰ میں انہوں نے لکھا ہے کہ پارٹی نے سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کی وفات کے بعد اصولوں سے انحراف کیا اوراہم فیصلے لیتے وقت پارٹی نے سینئر ارکان کو اعتماد میں نہیں لیا جس کی بنیاد پر وہ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہورہے ہیں ۔محمد خلیل بند ھ کا مستعفی ہوناپلوامہ میں پارٹی شدید دھچکا ہے۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد خلیل بندھ کچھ روز میں نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے جارہے ہیں اور وہ پلوامہ حلقے سے پارٹی کے اسمبلی انتخابات میںامیدوار ہونگے۔انکے بارے میں کئی ماہ سے اس طرح کی افواہیں گشت کررہی تھیں جو بدھ کو سچ ثابت ہوئیں۔