تازہ ترین

بڈگام پرئمیرکرکٹ لیگ:آر سی سی ہفرو اور خان پورہ رائلز نے میچ جیت لئے

17 جولائی 2019 (00 : 10 PM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//بڈگام پرئمیرکرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کے چوتھے دن آر سی سی ہفرو اور سجادالیون رائتھن کے درمیان مقابلہ ہو ا۔سجادالیون رائتھن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کافیصلہ کیااور16اورزمیں89 رنوں کااسکور کیا جبکہ اس کے تین کھلاڑی آئوٹ ہوگئے۔آر سی سی ہفرونے 14.5اورزمیں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کیااور میچ میں جیت درج کرلی ۔دوسرے مقابلے میں اوریجنل ناگام کا مقابلہ خان پورہ رائلز سے ہوا۔خان پورہ رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کافیصلہ کیااور206رنوں کا اسکورکھڑاکیا۔اس کے جواب میں اوریجنل ناگام کی ٹیم 15اورز میں 10کھلاڑیوں کے نقصان پر98رن ہی بنا سکی ۔خان پورہ رائلز نے اس طرح یہ میچ جیت لیا۔