تازہ ترین

سوپور میں تین منشیات فروش گرفتار ، نشہ آور ادویات ضبط :پولیس

17 جولائی 2019 (58 : 04 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/پولیس نے سوپورمیں 3منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے قبضے سے نشہ آور ادویات کی بوتلیں برآمد کرکے ضبط کی ہیں۔

بدھ کو جاری ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ واڈورہ سوپور کے نزدیک پولیس نے ناکہ چیکنگ کے د وران تین افراد جن کی شناخت سبزار احمد ملیار ولد عبدالرحمن ملیار ساکنہ مٹن اننت ناگ ، مجیب احمد خان ولد بشیر احمد خان ساکنہ لازی بل اننت ناگ اور ایاز احمد بٹ ولد محمد امین بٹ ساکنہ سیر ہمدان کے بطور ہوئی ہے کو روک کر ان کی تلاشی لی جس دوران ان کے قبضے سے 42کوڈین بوتلیں اور نقدی 13ہزار ایک سو روپیہ کی رقم برآمد کرکے ضبط کی گئی۔

 پولیس نے موقع پر ہی تینوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف ا یف آئی آر زیر نمبر 45/2019کے تحت پولیس اسٹیشن بومئی میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ ناکہ پر مامور پولیس اہلکاروں نے ایک ٹویرا گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا ۔