تازہ ترین

سوپور معرکہ آرائی میں جنگجو جاں بحق، فورسز کا تلاشی آپریشن جاری

17 جولائی 2019 (37 : 01 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

 

سرینگر/ شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں بدھ کو فورسز اور جنگجو ئوں کے درمیان جومسلح جھڑپ شروع ہوئی تھی اس کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ فورسز کا تلاشی آپریشن جاری ہے۔

ایس ایس پی سوپور کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے لکھا ہے کہ ایک جنگجو کی لاش اور اُس کا سلحہ بھی بر آمد ہوگیا ہے۔

انہوں نے تاہم کہا کہ فورسز کا تلاشی آپریشن جاری ہے۔

اس سے قبل آج صبح فوج کی 21 راشٹریہ رائفلز اور سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد گنڈ براٹھ سوپور کو محاصرے میں لیکر تلاشی کاروائی شروع کی تھی۔

 جوں ہی فورسز نے جنگجو ئوںکو ڈھونڈ نکالنے کے لئے تلاشی کاروائی شروع کی تو چھپے جنگجوئوں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔

علاقے میں انٹر نیٹ سروس کو معطل کیا گیا ہے ۔

حکام نے علاقے میں تعلیمی ادارے بھی دن بھر کیلئے بند کئے ہیں۔