تازہ ترین

شمالی کشمیر کے سوپور میں فورسز اور جنگجو ئوں کے درمیان مسلح جھڑپ

17 جولائی 2019 (18 : 09 AM)   
(      )

اشرف چراغ

سوپور/ شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں بدھ کی صبح فورسز اور جنگجو ئوں کے درمیان مسلح جھڑپ شروع ہوگئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کی 21 راشٹریہ رائفلز اور سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد گنڈ براٹھ سوپور کو محاصرے میں لیکر تلاشی کاروائی شروع کی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جوں ہی فورسز نے جنگجو ئوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے تلاشی کاروائی شروع کی تو چھپے جنگجوئوں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا ۔

علاقہ میں انٹر نیٹ سروس کو معطل کیا گیا ہے جبکہ حکام نے تعلیمی اداروں کو بھی دن بھر کیلئے بند کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔