تازہ ترین

ضلعی کرکٹ ٹورنامنٹوں سے کرکٹ جنون میں زبردست اضافہ:پرویز رسول

16 جولائی 2019 (15 : 11 PM)   
(   عکاسی: مبشر خان    )

نیو ڈسک
سرینگر// جموں و کشمیر کے مشہور کرکٹر پرویز رسول نے کہا کہ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے جو کام گزشتہ ستر برسوں میں نہیں کئے تھے وہ کام اب صرف گزشتہ دو برسوں کے دوران کئے گئے ہیں۔ پرویز رسول نے کہا کہ ایسوسی ایشن کی طرف سے گزشتہ برس سے شروع کئے گئے ضلع سطح کے کرکٹ ٹورنامنٹس سے جموں و کشمیر میں کرکٹ کے جنون میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے گزشتہ دو برسوں سے ضلع سطح پر کرکٹ ٹورنامنٹس کا اہتمام کیا ہے جو گزشتہ ستر برسوں کے دوران کبھی نہیں ہوا ہے ۔پچھلے سال 13سو ٹیموں نے ان ٹورنامنٹس میں شرکت کی جبکہ امسال 16 سو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جموں کشمیر میں ان ٹورنامنٹس سے کرکٹ کا جنون پیدا ہوا ہے ۔ پرویز نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن یہاں ایک ٹرف وکٹ بھی نہیں بنا سکی جبکہ گزشتہ دو برسوں کے دوران یہاں پانچ ٹرف وکٹوں پر کام چل رہا ہے ۔