تازہ ترین

مزید خبرں

17 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

مینڈھر قصبہ میں نالیوںکی خستہ حالی پرتشویش کا اظہار 

جاوید اقبال
 
مینڈھر//مینڈھر انتظامیہ نے قصبہ کی خستہ حالت کو دیکھتے ہوئے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں بلاک ڈیو لپمنٹ آفیسر ،انچارج تحصیلدار ،نائب تحصیلدار مینڈھر ،سرپنچوں اور پنچوں ودیگر معززین نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران قصبہ میں نالیوں کی خستہ حالی کے سلسلہ میں انچارج تحصیلدار اور نائب تحصیلدار مینڈھر نے متعلقہ محکمہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ جلداز جلد بند پڑی ہوئی نالیوں کی صفائی ستھرائی کے سلسلہ میں اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ برسات کے موسم میں قصبہ میں تاجروں اور مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس دوران نائب تحصیلدار مینڈھر نے بلاک ڈیو لپمنٹ آفیسر و دیگر معززین کے ہمراہ مینڈھر قصبہ کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرای ودیگر و دیگر اقدامات کا جائزہ بھی لیا ۔
 

ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے محکمہ کی مہم جاری 

حسین محتشم
پونچھ//ضلع پونچھ میں مختلف مقامات پرٹریفک حکام کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ٹریفک پولیس کے ایس او احتشام الحق کی قیادت میں پونچھ قصبہ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کیخلاف کی گئی کارروائی کے دوران تیز رفتاری ،اور لوڈنگ ،ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے بغیر گاڑیاں چلانے والوں کے چلاں کاٹنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کو ضبط بھی کیا گیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریاست جموں کشمیر میں پچھلے کچھ عرصہ سے ہر روز سڑک حادثات میں درجنوں افراد کی اموات واقع ہو گئی ہیں جبکہ ان حادثات میں ایک بڑی تعداد ایسے حادثات کی ہے جن کے دورا ن ٹریفک قوانین کی پاسداری نہیں کی گئی تھی ۔ اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے ایس او احتشام الحق نے بتایا کہ ایس ایس پی ٹریفک موہن لال کیتھ کی ہدایات پر پورے ضلع میں ناکے لگا کر ٹریفک پولیس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کر رہی ہے۔انہوں نے ڈرائیور وںکو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک قوانین کی پاسدار ی کی جائے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ 
 

تمام ہسپتالوں میں ادویات کی دکانیں کھولی جائیں گی :ڈاکٹر ممتاز بھٹی 

حسین محتشم
پونچھ//چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ممتاز بھٹی نے ڈاک بنگلہ پونچھ میں محکمہ کے افسران اور ڈاکٹروںکا اجلاس طلب کیا جس میں ہسپتالوں میں فراہم کردہ سہولایت اور شعبہ میں مرکزی و ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کر دہ اسکیموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔چیف میڈیکل آفیسر پونچھ نے آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کردہ اشودھی اسکیم کے تحت تمام ہسپتالوں میں میڈیکل سٹور کھولے جائیں تاکہ مریضوں کو درپیش مسائل حل ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں جن امیدواروں نے ان کے دفتر میں اپنے ناموں کا اندراج کر وایا ہے ان کے مکمل دستاویزات کی جانچ کے بعد ان کی قابلیت کے امتحانا ت لئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد میں سے قابل ترین افراد کو یہ ذمہ داری دی جائے گی ۔موصوف نے کہا کہ ضلع ہسپتال پونچھ اور سب ضلع ہسپتالوں میں دو دو میڈیکل سٹور قائم کئے جائیں گے تاکہ عوام کو معیاری اور سستی ادویات دستیاب ہوں۔ انہوں نے ان ادویات کی دکانوں پر جن لوگوں کو تعینات کیا جائے گا ان کے لئے اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ تین سالہ تجربہ ہونا لازمی ہے۔ 
 

جسمانی طور پر ناخیزافراد14ماہ سے پنشن سے محروم

حسین محتشم
پونچھ//سرکار کی جانب سے جسمانی طور پر معذور افراد کو اگر چہ مختلف اسکیموں کے تحت فائدہ پہنچانے کے دعوے کئے جاتے ہیں مگرزمینی سطح پر ان کے ساتھ ہر جگہ ناانصافیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔جہاں معذوروں کو پنشن، سکوٹی، تعلیم اور دیگر سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے وہی ان لوگوں سے مسافر بسوں ، سوموز اورآٹو والے پورا کرایہ بھی وصول کررہے ہیں جب کے اس سلسلہ میں سرکار کی جانب سے ہدایت ہے کہ ان سے آدھا کرایہ وصول کیا جائے ۔ سماجی کارکن عبدالرشید شاہ پوری نے کہا کہ پہلے معذوروں کو محض گاڑی کرایہ میں کسی حد تک چھوٹ دی جاتی تھی مگر اب سرحدی ضلع پونچھ میں ان بے سہارہ معذوروں کو مسافر گاڑیوں میں بیٹھنے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی ۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مسافر گاڑیوں کے دڑائیور کسی بھی معذور شخص کوگاڑی کے انتظار میں کھڑا دیکھتے ہیں تو وہاں سے جلدی سے گاڑی نکال کر ا سے نظر انداز کردیا جاتا ہے جبکہ اگر کوئی معذور بس اسٹینڈسے ٹکٹ لینے کی کوشش کرتا ہے تو اس کو ٹکٹ نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ عمر رسیدہ معذور افراد کو پچھلے 14ماہ سے پنشن نہیں دی گئی ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔معذور افرادنے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ معذوروں کے ساتھہو رہی نا انصافیوں کو ختم کرتے ہوئے ان کو پنشن دی جائے تاکہ ان کو روز مرہ کی زندگی میں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
 

لعل حسین شاہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار

سرنکوٹ //سرنکوٹ کے سماجی کارکن سید تعارف حسین جعفری نے کلچرل اکیڈمی کے کلچرل افسر راجوری پونچھ ڈاکٹر علمدار عدم کے والد محترم سید لعل حسین شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہا رکیاہے ۔انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہاکہ وہ دکھ کی اس گھڑی لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کی روح کی تسکین کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور ان کی موت سے ایک ایسا خلا پیدا ہواہے جسے پُر نہیں کیاجاسکتا۔
 

ڈاک بنگلہ پونچھ میں پی ڈی پی کارکنوں کاکنو نشن

ریاست اس وقت بدترین سیاسی حالات سے دوچارہے :تا نترے 

حسین محتشم 
 
پونچھ// پی ڈی پی کے سینئر لیڈر،ریاستی سیکریٹری شاہ محمد تا نترے کی قیادت میں ڈاک بنگلہ پونچھ میںپارٹی کارکنوں کا یک روزہ کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔اس کنونشن میں دور درازعلاقوں سے پارٹی کارکنوں و لیڈران نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران لیڈران نے اپنے خطاب میں پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہا ر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پارٹی آئندہ اسمبلی انتخابات میں ریاست میں نمایاں کامیابی حاصل کی ۔اپنے خطاب میں شاہ محمد تانترے نے کہا کہ کنونشن میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کرکے ایک بارپھر ثابت کردیا کہ وہ پی ڈی پی کو ہی پسند کرتے ییں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی نمایاں کامیابی حاصل کر کے اپنی حکومت بنائے گی ۔ انہوں نے پی ڈی پی کی قیادت والی سابقہ حکومت کے دور کو سنہری دور سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ دور میں ریاست کے سبھی حصوں میں کئی تعمیر اتی و ترقیاتی پروجیکٹوں کو مکمل کیا گیا ہے ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مزید مضبوط بنانے کیلئے عوامی مسائل کو اجاگر کریں ۔اس اجلاس میں سرپنچ بشیر کامران،اسلم تانترے، حافظ محمد رشید ، اعجاز تانترے، حاجی محمد اکرم، جمیل خان اور دیگر ان نے بھی خطاب کرکے تمام کارکنان سے اپیل کی کہ وہ ابھی سے محنت کریں تاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات بھاری اکثریت سے کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔
 

ضلع ہسپتال پونچھ کے احاطے میں غیر قانونی پارکنگ 

انتظامیہ کو کاموں میں رکاوٹ ، گاڑیوں کوغلط پارک نہ کیا جائے :سی ایم او 

حسین محتشم 
 
پونچھ// ضلع ہسپتال پونچھ کے احاطے میں غیر قانون طور پر پارکنگ کئے جانے کی وجہ سے مریضوں کو مسائل کا سامنا کرنے کیساتھ ساتھ انتظامیہ کے کاموں میں بھی خلل پڑرہا ہے تاہم ہسپتال انتظامیہ نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال احاطے میں غیر قانونی طور پر گاڑیوں کی پارکنگ عمل میں نہ لائی جائے تاکہ انتظامیہ کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ چیف میڈیکل افسر پونچھ ڈاکٹر ممتاز احمد بھٹی نے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے پوری کوشش کی جاتی ہے کہ و ہ یہاں آنے والے مریضوں کو ہر طرح کی سہولت دستیاب کرے۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کے ساتھ آنے والے لوگ انتظامیہ کا تعاون نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے عملہ کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامناکرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ مریضوں کے ساتھ آتے ہیں وہ اپنی گاڑیاں کہیں بھی کھڑی کرکے چلے جاتے ہیں جس کیوجہ سے انھیں کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔آفیسر موصوف نے کہا کہ اس دوران اگر کوئی امرجنسی ہو جاتی ہے یا مریض کو اگر جموں یا کہیں اور منتقل کرنا پڑجائے تو کئی بار غیر قانونی اور بے ترتیب پارکنگ کی وجہ سے ایمولینس کے نکالنے میںمسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لے تو نہ صرف ہسپتال کے کام کاج بہتر طریقہ سے انجام پائے گا بلکہ مریضوں کو اور ان کے ساتھ آئے ورثہ کو بھی آسانیاں ہوں گی ۔آفیسر موصوف نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہو ئے کہاکہ ہسپتال کے احاطہ میں غیر قانونی طورپر گاڑیوں کو پارک نہ کیا جائے ۔
 

عظمت آباد کے نوجوان کی پر اسرار طور پر موت 

طارق شال // تھنہ منڈی کی پنچائت اعظمت آباد سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی منگل کے روز پر اسرار طور پر موت ہو گئی۔شیراز احمد (25) ولد محمد شریف سکنہ اعظمت آباد اپنے رہائشی مکان میں سویا ہوا تھالیکن صبح نو بجے کے قریب والدین نے کمرے کا دروازہ بند دیکھ کراس کو جگانے کی کوشش کی جبکہ مذکورہ نوجوانوں اپنے کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جس کے بعد والدین نے اس کو تھنہ منڈی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا ۔لواحقین کے مطابق مذکورہ نوجوان کو ئی نشہ نہیں کرتا تھا جبکہ کچھ عرصہ قبل وہ دل کی بیماری میں مبتلا تھا جس کی بنیاد پر وہ کٹرہ اور صورہ انسٹی چیوٹ سرینگر کے ڈاکٹروں کی دوائی استعمال کر رہاتھا لیکن کچھ عرصہ سے اس کی حالت بہتر تھی اور اس نے ادویات کا استعمال بند کردیا تھا۔والدین نے نوجوانوں کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہونے کا شک ظاہر کرتے ہوئے اس کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کیا جبکہ اس کو اپنے ابائی گائوں میں پُر نم آنکھوں کیساتھ سپردخاک کردیا گیا ۔
 
 

سلواہ پنچایت میں خواتین کا اجلاس منعقد 

جاوید اقبال  
 
مینڈھر //مینڈھر بلاک کی سلواہ پنچایت میں خواتین کی جانب سے اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔خاتون سرپنچ ارشدہ بیگم کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں متعدد خواتین نے شرکت کی ۔خواتین نے ریاستی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے خواتین کے حقوق کو مذنظر رکھتے ہوئے پنچایتی انتخابات میں خواتین کو آگے آنے کیلئے معقول موقعہ فراہم کیا۔انہوں نے کہاکہ ریاستی انتظامیہ کے فیصلے سے اب خواتین کو پسماندہ علا قوں میں درپیش مسائل کو حل اور اجا گر کرنے میں مددملے گی ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ضلع سطح پر بھی خواتین کو ریزرویشن دی جائے گی ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے سرپنچ سلواہ نے خواتین کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بلاک سطح کے انتخابات کیلئے تیار ہو جائیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ علاقہ بالخصوص مذکورہ پنچایت کی تعمیر وترقی کیلئے ہمیشہ کوشش کرتی رہیں گی ۔