تازہ ترین

آدھار کارڈ کی عدم دستیابی سے کوٹرنکہ کے متعدد کنبے راشن سے محروم

17 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

محمد بشارت
کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کے متعدد علا قوں میں لوگوں کے پاس ادھار کارڈ نہ ہو نے کی وجہ سے کئی کنبے راشن کی فراہم سے محروم ہو گیا ۔کوٹر نکہ ،بدھل ،خواص اور پیڑی کے متعدد کنبوں نے شکایت درج کرواتے ہوئے کہاکہ ان کے پاس ادھار کارڈ موجود نہیں تھے جبکہ محکمہ امورصارفین کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا تھا جس کے تحت ادھار کارڈ کو راشن کارڈ کیساتھ منسلک کروانے والوں کو ہی راشن فراہم کیا جارہاہے جس کی وجہ سے اب ان کو سرکار ی راشن فراہم ہی نہیں کیا جارہا ہے ۔انہوں نے محکمہ امور صارفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس ضمن میں متعلقہ محکمہ کی جانب سے کوئی بھی متبادل تجوئز پیش ہی نہیں کی گئی جبکہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے دیہی علا قوں کے کئی کنبوں کے ادھار کارڈ نہیں بنائے گئے ہیں ۔جاوید نامی ایک مقامی شخص نے بتایا کہ ادھار کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ان کو راشن فراہم نہیں کیاجارہاہے جس کی وجہ سے ان کو اپنے کنبے کا پیٹ پالنا مشکل ہوتا جارہا ہے ۔ضیا الحق نامی ایک شخص نے بتایا کہ اس وقت متعدد کنبے اپنے مال مویشیوں کے ساتھ ڈھوکوں میں گئے ہوئے ہیں جبکہ کئی افراد کے پاس ادھار کارڈ ہی موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے ان کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔سٹور کیپروں نے کہا کہ ادھار کارڈ منسلک کرنے کے بغیر راشن فراہم نہیں کیا جائے گا ۔اس سلسلہ میں تحصیل سپلائی آفیسر کوٹرنکہ بدھل روشن لعل نے بتایا کہ اس وقت تک انتظامیہ نے 60فیصد لوگوں کے ادھار کارڈ منسلک کر دئیے ہیں جبکہ 40فیصد لوگوں کے پاس مذکورہ کارڈ موجود ہی نہیں ہیں ۔مقامی لوگوں نے ریاستی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے ڈائریکٹر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جو لوگ ادھار کارڈ بنا رہے ہیں ان کے راشن پر روک نہ لگائی جائے تاکہ ان کو غذائی اجناس کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔