تازہ ترین

مختلف محکموں کی2000خالی اسامیاں

پبلک سروس کمیشن کا بھرتی عمل جاری

17 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
   سر ینگر//جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن حکومت کی جانب سے ریفر کی گئی خالی پڑی اسامیوں کو پُر کرنے کے عمل میں سرعت لارہا ہے۔فی الوقت مختلف محکموں کی 2000خالی پڑی اسامیوں کے لئے تقرری کا عمل جاری ہے۔اس میں اعلیٰ تعلیم محکمہ سرفہرست ہے جس میں 743 خالی اسامیاں ہیں جبکہ محکمہ صحت و طبی تعلیم میں 451 ، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں 349، بھیڑ و پشو پالن محکمہ میں 200 ، محکمہ قانون میں 81 ، محکمہ جنگلات میں 66 ،سکولی تعلیم محکمہ میں 57 ، محکمہ زراعت میں 49 ،تعمیرات عامہ محکمہ میں 33 ، محکمہ بجلی میں 15 ، صنعت و حرفت اور داخلہ محکموں میں آٹھ آٹھ ، تکنیکی تعلیم محکمہ میں 7، مکانات و شہری ترقی محکمہ میں 5 ، کلچر محکمہ میں 4اور ٹرانسپورٹ محکمہ میں 2خالی اسامیاں شامل ہیں جن کو پُر کرنے کا عمل تکمیل کے مختلف مراحل میں ہے۔