تازہ ترین

مویشیوں اور بھیڑ بکریوں کو لانے لے جانے کا عمل

مناسب انتظامات کیلئے نوٹفکیشن جاری

15 جولائی 2019 (32 : 11 PM)   
(      )

نیو ڈسک
 سر ی نگر//ریاستی حکومت مرکزی پشو و پالن ، ٹرانسپورٹ قوانین کے مطابق مویشی ٹرانسپورٹ قوانین کا از سر نو جائزہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں پرنسپل سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن ، ماہی پروری اور ٹرانسپورٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی مویشی کو کم جگہ میں سامان ڈھونے والے ٹرکوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ نہیں لیا جاسکتا ہے اور مویشیوں کو مناسب جگہ والی گاڑیوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا جاسکتا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ویٹرنری ماہر بھی ایک واضع سند جاری کرسکتا ہے کہ یہ پشو ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنے کے لائق ہے کہ نہیں اور یہ کہ مویشی مختلف آرائشوں اور بیماری سے مبرا ہے ۔یہ سند نہ ہونے کی بنا پر ٹرانسپورٹر کو یہ مویشی ایک جگہ سے دوسر ی جگہ پہنچانے سے انکار کرنا چاہیئے۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ مویشیوں کو گاڑیوں میں لوڈ اور ان لوڈ کرنے کے لئے مناسب رسیوں اور دیگر سازو سامان موجود ہونا چاہیئے ۔ علاوہ ازیں انہیں گاڑی میں چڑھانے کے بعد معقول مقدار میں چارہ اور پانی دیا جانا چاہیئے اور اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہیئے کہ نقل و حمل کے دوران جانور وں کی بھگدڑ نہ ہوسکے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جو بھی شخص اس منصوبے یا ترمیم کا اعتراض کرنا چاہتے ہو ں وہ 6ہفتوں کے اندر اندر اپنے اعتراضات تحریری طور پر ٹرانسپورٹ محکمہ کے اِنتظامی سیکرٹری کو پیش کریں۔