تازہ ترین

انٹر سکول شاداب انڈر14ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ شروع

15 جولائی 2019 (58 : 10 PM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//شاداب ہائراسکینڈری اسکول ملہ باغ کے اہتمام سے یہاں 14برس سے کم عمر لڑکوں کیلئے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہوا۔شاداب انڈر14ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کاافتتاح اسکول کی پرنسپل نزہت وڈیرہ نے کیا۔انہوں نے ٹورنامنٹ میں شریک تما م ٹیموں کا خیرمقدم کیا اور ان کی کامیابی کی دعاکی۔اس ٹورنامنٹ میںوادی کے16اسکولوں کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔افتتاحی مقابلہ ڈی پی ایس بڈگام اور سینکٹوریم اسکول سوپور کے درمیان کھیلا گیا ۔